ریسرچرز نے ایک ایسا روبوٹ کتا بنایا ہے جو آتش فشاں کے پھٹنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ سائنس دان آتش فشاں پر مصنوعی ذہانت سے لیس اس روبوٹ کو استعمال کر رہے ہیں جو اُن گیسوں کا پتا لگاتا ہے جو آتش فشاں میں تبدیلی کا اشارہ دیتی ہیں۔ یہ روبوٹ دشوار گزار راستوں پر بھی جا سکتا ہے جہاں انسانوں کے لیے جانا مشکل اور خطرناک ہوتا ہے۔ #robot #ai #science #volcano #bbcurdu
BBC News اردو
@bbcurduوہ کہانیاں جو آپ کے لیے اہم ہیں!
🔗 www.bbc.com/urdu ↗🔎 Détails (profil + refresh) ouvrir
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نیویارک کے میئر زہران ممدانی کا تعلق جنسی جرائم میں ملوث شخص جیفری ایپسٹین سے ہے۔ بی بی سی ویریفائی نے جائزہ لیا ہے کہ یہ گمراہ کن پوسٹس کس طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ #epstein #mamdani #ai #fake #viral #bbcurdu
پاکستان میں آٹھ فروری 2024 کے انتخابات کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں جس پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔ خیبر پختونخوا میں ہڑتال جزوی رہی ہے اور مخلتف شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔ مزید تفصیلات جانیے عزیز اللہ خان اور بلال احمد کی اس رپورٹ میں #pti #strike #protest #bbcurdu
اسلام آباد میں جمعے کے روز ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں اب تک اموات کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ 169 زخمی ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ اس دھماکے کے ماسٹر مائند کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اور یہ کہ اس کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔ ویڈیو: کرن فاطمہ #islamabad #blast #tarlai #bbcurdu
پاکستان کے شہر لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت منائی جا رہی ہے۔ یہ تہوار کب اور کیسے شروع ہوا اور پہلے اور اب کی بسنت میں کیا فرق ہے جانیے ترہب اصغر اور فرقان الہی کی اس ویڈیو میں #basant #lahore #festival #kites #bbcurdu
آج بی بی سی ریڈز میں بات یورپ ایک چھوٹے سے ملک کی جس کی آبادی صرف 54 لاکھ ہے لیکن یہاں ہر سال تقریبا 10 لاکھ کاریں تیار ہوتی ہیں یعنی دنیا میں فی کس سب سے زیادہ کاریں بنانے والا ملک۔ تحریر: جون لارینسن پیشکش و ایڈیٹنگ : خدیجہ عارف #slovakia #cars #bbcreads #automotive #bbcurdu
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے پر ہزاروں ایگواناز درختوں سے بے سدھ ہو گر پڑے۔ ان ریگنے والے جانوروں کا جسمانی درجۂ حرارت موسم پر منحصر ہوتا ہے۔ موسم جب دوبارہ گرم ہو گا تو یہ پھر سے متحرک ہو جائیں گے۔ #iguana #florida #america #bbcurdu
لاہور میں بسنت کا دوسرا دن ہے جسے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئی ہیں جبکہ چند لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رپوٹ ہوئے ہیں۔ مزید دیکھئے ترہب اصغر اور فرقان الہی کی ویڈیو میں۔ #basant #lahore #fesival #celebrations #kiteflying
Sous-titres IA en 1 clic
Vidéo importée → version prête à poster.
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ یعنی آئی ایس نے قبول کی ہے۔ مرنے والوں میں سے کچھ کی اجتماعی نماز جنازہ ترلائی میں آج ادا ہوئی جس کے بعد کئی باپ اپنے ان جوان بیٹوں کی میتیں قبروں میں اتار رہے تھے جو دھماکے کے وقت مسجد میں ان کے ساتھ موجود تھے۔ ہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ بھی جنازے کے موقعے پر موجود تھے۔ ویڈیو اینڈ ایڈیٹنگ: معاذ اعوان #islamabad #terlai #masjidkhadijatulkubra #funeral #bbcurdu
سری لنکا اور انڈیا میں ہونے والا ورلڈ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹورنمنٹ سے باہر ہے اور پاکستان نے یہ کہہ کر انڈیا کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹھیک سلوک نہیں کیا جا رہا۔ انڈیا پاکستان میچ ایک بہت ریوینیو جنریٹنگ میچ ہوتا ہے اور اِسے کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کا یہ فیصلہ کرکٹ شائقین اور خود کرکٹ کے لیے کافی بڑا دھچکا ہے اور جب بھی کھیل میں سیاست آ جائے تو نقصان سب سے زیادہ کھیل کا ہی ہوتا ہے۔ میزبان: عالیہ نازکی پروڈیوسر: عارف شمیم وژول پروڈیوسر: احسن محمود یونس #cricket #t20worldcup #india #pakistan #bangladesh #bbcurdu
سری لنکا نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں انڈیا کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی سنہالہ نے بتایا ہے کہ سری لنکا نے پی سی بی کو باقاعدہ خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ویڈیو: ریاض سہیل اور محمد نبیل #pakistan #news #india
Texte → vidéo TikTok IA
Tu écris le prompt, on génère la vidéo.
ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترالائی امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد 169 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے پمز ہسپتال سے عمر دراز ننگیانہ کی رپورٹ #news #pakistan
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں نماز جمعے کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں متعدد ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی نیوز اردو کی ٹیم نے جائے وقوع پر عینی شاہدین سے بات کی۔ ویڈیو: شہزاد ملک #islamabad #terlai #imambargah #bbc
آسٹریلیا میں 13 سالہ آسٹن ایپل بی نے مسلسل چار گھنٹوں تک تیراکی کر کے سمندر میں پھنسی اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو بچا لیا۔ ان کی فیملی سمدر میں کیسے پھنس گئی اور آسٹن نے ان کو بچانے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا، جانیے اس ویڈیو میں۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ 'سوچ سمجھ کر' کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔ اس پر بنگلہ دیش میں کھیلوں کے مشیر ڈاکٹر آصف نزرل نے ایک پیغام میں ’شکریہ پاکستان‘ کہا ہے۔ پاکستان کے اس فیصلے کی قانونی حیثیت کیا ہے اور پاکستان اپنے فیصلے کا دفاع کیسے کرے گا؟ جانیے نازش فیض کی اس ویڈیو میں #worldcup #t20 #pakistan #india #bbcurdu
- Je compte uniquement les vidéos ≥ 60 secondes (tu m’as dit que <60s = pas pris en compte).
- Calcul sur les 30 derniers jours (dans la limite des 35 dernières vidéos qu’on a dans le JSON).
- RPM estimé : 0.77€/1k vues (range 0.54–1) basé sur ER + save rate + durée moyenne.
- Résultat: 113€ sur 30j (range 79€–147€), pour 146.83K vues éligibles et 13 vidéos ≥60s.
- Emoji + note /10 = performance globale de la vidéo (views + ER + saves).
- ER = (Likes + Commentaires + Partages) / Vues • Save rate = Sauvegardes / Vues.
- Badges “Au-dessus / En dessous” = comparaison directe à la moyenne de TON compte.
Importe ta vidéo, et Vexub génère une vidéo sous-titrée prête pour TikTok, Reels ou Shorts. Pas de montage, pas de prise de tête.
- Reconnaissance vocale IA → texte propre
- Sous-titres syncro automatiquement sur la vidéo
- Format vertical optimisé pour les vues